امریکی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کو نشانہ بنایا، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کو نشانہ بنایا، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی طیاروں نے جنگ بندی معاہدے کی  خلاف ورزی پر ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے والے مراکز سمیت ساحلی ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کہا کہ امریکی طیاروں نے ایران کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کے بعد میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے والے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس پر حملے کیے ہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ کبھی سبق نہیں سیکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا وقت بھی آ سکتا ہے جب ہمارے لیے مزید تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنا ممکن نہ رہے اور ہمیں اس کارروائی کو فوجی طاقت کے ذریعے مکمل کرنا پڑے جس کا ہم نے انتہائی کامیاب آغاز کیا تھا اگر ایسا ہوا تو اسلامی جمہوریہ ایران اپنی موجودہ شکل میں باقی نہیں رہے گی۔

 

editor

Related Articles