نئی ون ڈے رینکنگ جاری، روہت شرما کی ترقی، آل رائونڈرز میں عظمت اللہ عمر زئی کا پہلا نمبر

نئی ون ڈے رینکنگ جاری، روہت شرما کی ترقی، آل رائونڈرز میں عظمت اللہ عمر زئی کا پہلا نمبر

 آئی سی سی نے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔ روہت شرما کی ترقی جبکہ آل رائونڈرز میں عظمت اللہ عمر زئی پہلے نمبر موجود ہیں۔

بیٹرز رینکنگ  میں بھارت کے شبھمن گل پہلے، بابر اعظم دوسرے جبکہ روہت شرما دو درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم پانچ ٹی 20 اور تین ایک روزہ میچز کے لیئے نیوزی لینڈ روانہ

نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا نے بڑی چھلانگ لگائی اور  14 درجےترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ون ڈے بائولرز رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پہلے نمبر پر موجود ہیں، مچل سینٹنر 6 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، بھارت کےکلدیپ یادیو  3 درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمر زئی پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *