بحریہ ٹائون کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد کر دی گئی

بحریہ ٹائون کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد کر دی گئی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹائون کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نیب سندھ کی جانب سے بحریہ ٹائون کراچی کیخلاف جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ نیب نے بحریہ ٹائون کراچی کیخلاف تحقیقات مزید تیز کردیں اور بحریہ ٹائون کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی کو منجمد کر دیا۔

مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی نے سردار تنویر الیاس کی شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی

ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی جانب سے جاری لیٹر میں بحریہ ٹائون کراچی کے ایک ہزار کمرشل پلاٹس کو فور منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔ نیب نے بحریہ ٹائون کو الاٹ شدہ زمین کے علاوہ مزید زمین پر قبضے کے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *