اب کھیل تبدیل ہو چکا ہے، دہشتگردوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اب کھیل تبدیل ہو چکا ہے، دہشتگردوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جعفر ایکسپریس پر حملے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کامیاب ہوچکا ہے اور آپریشن کے دوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔ اب کھیل تبدیل ہو چکا ہے، دہشتگردوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ 11مارچ کو ایک بجے بولان کے قریب ریلوے ٹریک کو پہلے دھماکے سے اڑایا گیا۔ دہشت گردوں نے بعد میں جعفر ایکسپریس کو روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا۔ دہشت گرد افغانستان میں اپنے سہولتکاروں سے رابطے میں تھے۔

مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس آپریشن کامیاب، تمام مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور طریقے سے آپریشن شروع کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کرایا۔ وہاں پر موجود تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ وہاں پر موجود 33 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیاہے۔ سیکیورٹی فورسز کے نشانہ بازوں نے خودکش بمباروں کو ہلاک کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن کامیاب ہوچکا ہے اور آپریشن کے دوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔ آپریشن سے پہلے دہشت گردوں نے 21 معصوم شہریوں کو شہید کیا۔ آپریشن کے دوران 4 ایف سی کے اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *