ملائیشین ایئرلائن کا پاکستان کیلئے مئی 2025 سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

ملائیشین ایئرلائن کا پاکستان کیلئے مئی 2025 سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

پاکستان کے فلائٹ آپریشن  کے لئے اچھی خبر آ گئی ، ملائیشین ایئرلائن ایئر ایشیا نے جلد نئی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی نئی ایئرلائن ایئرایشیا مئی 2025 سے کراچی کے لئے پرواز وں کا آغاز کرے گی، فلائٹ آپریشن سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو کی اجازت دے دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات، پاکستان کی معاشی کارکردگی سے آئی ایم ایف مطمئن

ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا روٹ دونوں ملکوںکے درمیان سستی رابطے کو بڑھائے گا۔ ملائیشیا کے مسافروں اور ملائشیا میں ترقی پذیر پاکستانی کمیونٹی کو سستی پرواز کرنے کی اجازت ملتی ہے۔بتدائی طور ایئر اشیا ہفتہ وار 4 پروازیں کراچی اورکوالالمپور کے درمیان چلائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نشے کے عادی افراد کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا اعلان

یہ ا یئر ایشیا ایئر لائن کی انٹر نیشنل نیٹ ورک توسیع میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہو گی ہے۔ نئی غیر ملکی ا یئرلائن کے آنے سے پاکستان میں نئی ملاز متوں کے مواقع پیدا ہو ں گے ، ایئرایشیامجموعی طور پر 22 روٹس پر پروازیں چلانے جا رہی ہے ، کراچی کو براہ راست سروس فراہم کرنے والے ملائیشیا کے واحد کم پیسوں والی ایئرلائن ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *