دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ،آئی جی خیبر پختونخوا

دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ،آئی جی خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔

نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کر لی ہیں جبکہ خودکش حملہ آوروں کے اعضاء سے شناخت کر لی گئی ہے۔

بنوں واقعہ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کر لی ہے، واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے، اسلحے کی ٹریکنگ کررہے ہیں کہ کس ملک سے اور کیسے آیا؟

بنوں دھما کے کے 12 شہداء کے اہلخانہ کو 10، 10 لاکھ روپے کے چیک مل گئے۔

 انہوں نے کہا کہ کرم میں حالات خراب کرنے والے 100 سے زیادہ ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

کرم واقعات میں اب دہشت گردی کا عنصر بھی شروع ہوا ہے، کرم کے لیے الگ حکمتِ عملی بنا لی ہے، امید ہے کہ اب کوئی واقعہ رونما نہیں ہو گا۔

کچھ عرصے میں کرم میں پائیدار امن قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے، سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، چند ماہ میں سیف سٹی پراجیکٹ مکمل کر لیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *