حکومت سندھ نے بے روزگار نوجوانوں کی بڑی مشکل آسان کردی

حکومت سندھ  نے بے روزگار نوجوانوں کی بڑی مشکل آسان کردی

حکومت سندھ نے بیروزگار نوجوانوں کی بڑی مشکل آسان کردی ، ایپ میں نوجوان مفت رجسٹرڈ ہو کر اپنی نوکریاں حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکو مت انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:چولستان کینال سمیت 6 نہروں کی تعمیرغیرقانونی قرار، سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی یہ ایپ بالکل مفت ہے اورہرنوجوان کواس ایپ میں اپلائی کرنےکاموقع میسر آئے گا، اس ایپ میں سکلز لیبر کو بھی چانس دیا جائے گا، جس ادارے کو ضرورت ہوگی وہ پک کرلےگا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ جاب پورٹل صرف گورنمنٹ کا نہیں بلکہ نجی سیکٹر کے لیے بھی ہے، یہ پورٹل سندھ میں ملازمت کے خواہشمند لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے، تمام لوگ اپنے متعلقہ شعبےسے متعلق سی وی اپلوڈ کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ایپ سے سرکاری سمیت نجی اداروں میں بھی ملازمت کے مواقع ملیں گے ،سندھ میں ملازمت کے خواہشمند لوگوں کیلئے یہ پورٹل بنایا گیا ہے ، شرجیل میمن نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا پورٹل نوجوانوں کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔

سندھ میں ترقی اور روزگار کے بڑے مواقع ہیں،یہ ویژن چیئرمین پی پی پی کا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا شکر گزار ہوں کہ آج وہ پورٹل لاؤنچ کررہے ہیں۔ نوکری ڈھونڈنے والے اور دینے وا لے خود کو پورٹل پر رجسٹر کریں۔

یہ بھی پڑھیں:دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ،آئی جی خیبر پختونخوا

گریڈ1 سے 4 تک کی پوزیشن بھی اشتہار کر کے اس ایپ میں ڈالیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پورٹل کے ذریعے صاف شفاف طریقے سے نوکریاں دی جائیں گی جبکہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کی نوکریاں سندھ پبلک سروس کمیشن کےذریعے د ی جاتی ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *