اب پاسپورٹ جاری کرنے میں تاخیر کی پریشانی ختم، جدید پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں پہنچ گئے

اب پاسپورٹ جاری کرنے میں تاخیر کی پریشانی ختم، جدید پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں پہنچ گئے

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب پاسپورٹ جاری کرنے میں تاخیر نہیں ہوگی۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق جرمنی سے درآمد کیے گئے جدید پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں پہنچ گئے ہیں، جن میں 2 جدید ای پرنٹرز اور 6 ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں۔ ان پرنٹرز کی تنصیب کے لیے جرمن تکنیکی ماہرین کی ٹیم بھی پاکستان آچکی ہے۔

مزید پڑھیں: جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم، پاسپورٹ بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور بتایا کہ یہ نئے پرنٹرز ایک گھنٹے میں 1 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ماہ مزید ای پرنٹرز بھی پاکستان پہنچیں گے، جس سے شہریوں کو دنیا بھر میں تیز اور معیاری سروسز فراہم کی جائیں گی۔

پاکستانی پاسپورٹ بین الاقوامی سفر کے لیے ایک اہم دستاویز ہے جو شہریوں کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتا ہے۔ وزارت داخلہ کے تحت ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اس کی جاری کرنے کی ذمہ دار ہے۔ عام طور پر پاسپورٹس کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے، جبکہ 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سالہ پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس زیادہ محفوظ اور جدید ہیں، جن کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *