جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم، پاسپورٹ بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی۔ جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم، شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور زون نے ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈائون شروع کیا۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور ٹیم نے گارڈن ٹائون پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا، اس دوران شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کی مد میں پیسے بٹورنے والے 7 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی ملازمین کو بھی تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا فیصلہ

ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں کامران، اللہ دتہ، سفیان، علی رضا ، آصف ، اکرام، محمد آصف شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے ٹوکن، بینک چالان، رسیدیں و دیگر شواہد بر آمد کر لیے ہیںتاہم ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

پاسپورٹ مافیا کیخلاف جاری تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور آفس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین بھی کیا جارہا ہے۔

editor

Related Articles