حکومت نے باضابطہ طور پر پاکستان کرپٹو کونسل قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرپٹوکونسل قائم کر دی گئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ ہوں گے جبکہ وزیرخزانہ کے چیف ایڈوائزر برائے کرپٹو کونسل بلال ثاقب کونسل سی ای او مقرر کیے گئے ہیں۔ علامیے کے مطابق ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اثاثو ں کیلئے نمایاں پیشرف ہے۔ یہ کونسل کرپٹو اپنانے کیلئے موثر پالیسی سازی میں کردار ادا کرے گی۔
کونسل جدیدیت کے فروغ اور محفوظ مالیاتی نظام کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔ پاکستان کرپٹو کونسل کے ابتدائی بورڈ ممبران بھی مقرر کر دیے گئے ہیں، جن میں گورنر اسٹیٹ بینک، چئیرمین ایس ای سی پی، وفاقی سیکرٹری قانون، وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شامل ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کونسل سے پاکستان میں کرپٹو ایکو سسٹم کو فروغ دیا جاسکے گا۔ پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس کے نئے دور کا آغاز کیا جارہا ہے، حکومت ٹیکنالوجی کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل فنانس کی طرف بڑھ رہی ہے، پاکستان ڈیجیٹل فنانس کے میدان میں قیادت کا خواہاں ہے، پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام جدیدیت کے فروغ کی جانب قدم ہے۔ کرپٹوکونسل کا قیام ضابطہ جاتی فریم ورک بنانے کی جانب قدم ہے، کونسل سے سرمایہ کاروں اور مالیاتی نظام کے تحفظ کو یقینی بنائیگی۔