قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی عمر اکمل نے کہا ہے کہ جب سے ہوش سنبھالا ہے دو سے تین روزے چھوڑے ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے کہا کہ رمضان میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ چل رہی ہوتی تھی تو میں روزہ نہیں چھوڑتا تھا بیچ میں ایک دو روزے ضرور چھوڑے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے سینئر کھلاڑی شاہد آفریدی اور یونس خان نے مجھ سے کہا تھا کہ عمر روزہ نہیں چھوڑنا کیونکہ روزہ نصیبوں والوں کو نصیب ہوتا ہے اگر روزہ رکھ کر کھیلو گے تو اور انرجی آئے گی اور اللہ کارکردگی مزید بہتر کردے گا۔
انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں جو کرکٹ ہی نہیں بلکہ دین کی باتیں بھی بتاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کم بیک کرنے کی کوشش جاری ہے، جب کرکٹ سے تھک گیا تو ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں گا۔