پی ایس ایل 11: پلے آف میں جانے کیلئے کس ٹیم کو کتنے میچز جیتنا ہونگے؟

پی ایس ایل 11: پلے آف میں جانے کیلئے کس ٹیم کو کتنے میچز جیتنا ہونگے؟

پی ایس ایل 11 کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج سے دوبارہ لاہور سے شروع ہوگا، پلے  آف مرحلے کے تین اسپاٹس کے لیے 6 ٹیموں میں میچز کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں جہاں چھ ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے ، فائنل فور میں جگہ بنانے کیلئے ملتان سلطانز کو 3 میں سے ایک جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو  3 میں سے 2 میچ جیتنا لازمی ہیں۔

حیدرآباد کنگزمین، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کو اپنے بقیہ تمام میچز جیتنے ہوں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے مشکل صورت حال انہیں ناصرف میچز جیتنے ہیں بلکہ دوسروں کی ہار کا بھی انتظار کرنا ہوگا۔

پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے کے لیے پہلے ہی جگہ بنالی ہے جبکہ راولپنڈیز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم ہمیشہ سے ہی ورلڈ کلاس تھا ، اظہر محمود نے ناقدین کو خاموش کروادیا

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو اب تک 29 میچز کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر اب تک ناقابل شکست رہنے والی پشاور زلمی کی ٹیم 8 میچز میں 7 فتوحات اور ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد 15 پوائنٹس کےساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے ،  اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف میچ بارش کی نذر ہونے پر پشاور زلمی کو ایک پوائنٹ حاصل ہوا تھا۔

ملتان سلطانز 7 میچز میں 5 فتوحات اور 2 ناکامیوں کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم 7 میچز میں 4 فتوحات اور 2 ناکامیوں کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے 8 میچز میں 3 فتوحات اور 5 ناکامیوں کے بعد 6 پوائنٹس کمائے ہیں۔

اسی طرح حیدرآباد 7 میچز میں 3 فتوحات اور 4 شکستوں کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں،  دفاعی چیمپین لاہور قلندرز 7 میچز میں 3 فتوحات اور 4 ناکامیوں کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور کراچی کنگز کی ٹیم بھی 7 میچز میں 3 فتوحات اور 4 ناکامیوں کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔

اس کے علاوہ آخری نمبر پر موجود راولپنڈیز کی ٹیم سیزن میں تاحال فتح  حاصل کرنے میں ناکام رہی اور آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

 پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی بات کیجائے تو ان میں پشاور زلمی کے کوشل مینڈس 413 اور بابر اعظم 401 رنز کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز 288 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر، وجہ کیا بنی ؟ جانیے

اسی طرح سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولرز میں پشاور زلمی کے سفیان مقیم 17 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ 13 وکٹوں کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی دوسرے اور 11 وکٹوں کے ساتھ حسن علی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *