پی ٹی آئی سانحہ جعفر ایکسپریس پر پروپیگنڈا کر رہی ہے، وزیر دفاع

پی ٹی آئی سانحہ جعفر ایکسپریس پر پروپیگنڈا کر رہی ہے، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سانحہ جعفر ایکسپریس پر پروپیگنڈا کر رہی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے بات  کرتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ شریف اللہ کی حوالگی کا ٹرین واقعے سے کوئی تعلق ہو، ہوسکتا ہے کہ دہشت گردوں کو دکھ ہوکہ شریف اللہ کو کیوں امریکہ کے حوالے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اتنے روز گزرنے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی نے واقعے کی مذمت نہیں کی، بانی پی ٹی آئی جیل سے تین تین چار چار صفحات کے خط لکھتے ہیں۔ اخبارات میں آرٹیکل اور بیانات دیتے ہیں لیکن قومی سانحہ پر مذمت نہیں کی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، بجلی کی قیمتوں بارے اہم فیصلہ

وزیر دفاع نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کی بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی پارٹی کا موٹیو بن چکا ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دہشت گردوں کو افغانستان لائے ، انہوں نے اپنے اقتدار کی ضمانت لی تھی، ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں شرکت پر پی ٹی آئی نے شرط رکھی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پے رول پر لایا جائے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندیاں لگانا مناسب بات نہیں ہے، حکومت نے اس مسئلہ کو اٹھایا ہے، ہفتے دس دن میں معاملہ حل ہوجائے گا کوشش ہے کہ سفری پابندی نہ لگے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *