یکطرفہ فیصلے سیاسی بدامنی کا باعث بنیں گے : سربراہ جے یو آئی (ف) مولانافضل الرحمان

یکطرفہ فیصلے سیاسی بدامنی کا باعث بنیں گے : سربراہ جے یو آئی (ف) مولانافضل الرحمان

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ حکومت یکطرفہ فیصلے کرنے سے باز نہ آئی تو ملک میں سیاسی انتشارپھیل جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے امیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے الیکشن دھاندلی سے جیتا، ریاست خطرے میں ہے۔موجودہ سیاسی صورت حال میں نواز شریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کے امریکی سفر پر مکمل پابندی کا امکان نہیں : سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی

حکمرانوں نے جے یو آئی (ف) کو حکومت میں شامل ہونے پر اصرار کیا۔ وزیراعظم افطار کے لئے دعوت دے رہے ہیں ملکی مسائل پر بات کیوں نہیں کرسکتے، سندھ میں ڈاکو خود سے نہیں ردعمل میں بنے ہیں۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے تعلقات میں تلخی کم ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے۔ہم اپوزیشن میں بیٹھ کر بھی ملک کے لیے سوچتے ہیں لیکن حکمران ملکی مفادات کو مدنظر کیوں نہیں رکھتے، بزرگ سیاستدان نے کہا کہ عوام حکمرانوں سے ناراض ہیں، ایسی صورتحال میں ملک نہیں چل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی گارنٹی سعودیہ، امریکا اور امارات دے سکتے ہیں: ندیم افضل چن

جب ہم باہر آئیں گے تو وہ ہم سے ملک کی دیکھ بھال کے لیے کہیں گے۔ آصف علی زرداری مزے کر رہے ہیں۔ میرے خلاف اگر کوئی بیان دیتا ہے تو پی ٹی آئی کو اس کا فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے۔ میرے شیخ وقاص اکرم اور ان کے بزرگوں سے تعلقات ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *