امریکی نشریاتی ادارہ وائس آف امریکا بند کرنے کا فیصلہ، 1300 ملازمین کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔
امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹوآرڈر کے تحت وائس آف امریکا کے 1300 سے زائد ملازمین کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔ اس کے علاوہ حکومت کے مالی تعاون سے چلنے والے دو بین الاقوامی نشریاتی اداروں، ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی اور ریڈیو فری ایشیا کی فنڈنگ بھی معطل کر دی گئی۔
وائس آف امریاک کے ڈائریکٹر مائیکل ابراہیم وٹز نے کہا کہ 83 سال بعد پہلی بار ایسا ہوا کہ وائس آف امریکا کو خاموش کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے وائس آف امریکا کو بند کیے جانے کو آزادی اور جمہوریت کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا۔
ریڈیو فری یورپ /ریڈیو لبرٹی مشرقی یورپ ، روس اور یوکرین میں نشریات کرتا تھا جبکہ ریڈیو فری ایشیا چین اور شمالی کوریا کے عوام کیلئے ایک آزاد خبری ذریعہ تھا۔
امریکی صدر کے حکم کے مطابق امریکی ایجنسی برائے گلوبل میڈیا اور 6 دیگر اداروں کے آپریشنز کو کم سے کم سطح پر محدود کر دیا جائیگا۔