ایپل میں بڑی تبدیلی،جان ٹرنس نئے سی ای او مقرر

ایپل میں بڑی تبدیلی،جان ٹرنس نئے سی ای او مقرر

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں ایپل نے اپنے طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے ہارڈویئر ماہر جان ٹرنس کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق موجودہ سی ای او ٹِم کُک ستمبر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اور اس کے بعد ایگزیکٹو چیئرمین کا کردار سنبھالیں گے۔ کُک کے دور کو ایپل کی تاریخ کا ایک انتہائی کامیاب باب قرار دیا جاتا ہے جس میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں حیران کن حد تک اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بڑا فیصلہ

ایپل اس وقت ایک ایسے دوراہے پر کھڑی ہے جہاں مصنوعی ذہانت تیزی سے پوری ٹیک انڈسٹری کو بدل رہی ہے۔ ناقدین کے مطابق کمپنی اس دوڑ میں اپنے کچھ حریفوں سے پیچھے رہ گئی ہے اور اسی پس منظر میں ایک تجربہ کار ہارڈویئر لیڈر کو قیادت سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل نے آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنادی

جان ٹرنس جو 2001 میں ایپل کا حصہ بنے کمپنی کے کئی بڑے منصوبوں کے پیچھے اہم دماغ سمجھے جاتے ہیں۔ میک کمپیوٹرز کی کامیاب واپسی ہو یا آئی پیڈ اور ایئر پوڈز جیسی مصنوعات ان کی حکمت عملی نے ایپل کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔ اگرچہ وہ میڈیا میں کم دکھائی دیتے ہیں مگر کمپنی کے اندر ان کا اثر نمایاں رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صارفین کیلئے خوشخبری، ایپل جلد نیا سستا آئی فون متعارف کرانے کیلئے تیار

اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا جان ٹرنس ایپل کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے لے جا سکیں گے خاص طور پر آئی فون جیسی مقبول ترین پروڈکٹ میں جدید اے آئی فیچرز شامل کرنا ان کے لیے ایک بڑا امتحان ہوگا۔

یاد رہے کہ ایپل نے کبھی سری کے ذریعے دنیا کو اے آئی سے روشناس کروایا تھا مگر آج کے دور میں جب چیٹ جی پی ٹی جیسے پلیٹ فارمز تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں کمپنی کو ایک نئی سمت کی ضرورت ہے۔ ایسے میں نئی قیادت سے بڑی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *