عیدالفطر کے بعد سرکاری اسکولوں کو نجکاری پر دینے کا اعلان

صوبہ پنجاب میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے تیسرے مرحلے کا آعاز عید الفطر کے بعد ہونے جا رہا ہے جس کے لیے پنجاب کی وزارت تعلیم نے ’گھوسٹ‘ اور 100 سے کم تعداد رکھنے والے اسکولوں کی فہرست طلب کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے عیدالفطر کے بعد سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے، اس اس مرحلے میں ان تمام سرکاری اسکولز جن میں طلبا کی تعداد 100 یا اس سے بھی کم ہے ان کو نجکاری میں دے دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے صوبے کے تمام 43 اضلاع کے ضلعی تعلیمی افسران اور اتھارٹیز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ان اسکولوں کی فہرست تیار کر کے وزارت کو ارسال کریں جو طلبا کی مطلوبہ تعداد کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان اسکولوں کی زیادہ تر تعداد دیہی علاقوں میں پائی جاتی ہے جبکہ ایسے کچھ اسکول شہری علاقوں میں بھی پائے جاتے ہیں، خاص طور پر وہ پرائمری اسکول جو شہر میں کم طلبا کا اندارج رکھتے ہیں۔ یہ اسکول عید کے فوراً بعد نجکاری کے لیے پیش کر دیے جائیں گے۔

یہ اقدام حکومت کی تعلیم کے شعبے کو بہتر کرنے اور کم استعمال ہونے والے سرکاری اسکولوں کے وسائل کو استعمال کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ان اسکولوں کو فروخت کر کے حکومت اپنے مالی بوجھ کو کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *