ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ تعلیم کو بند کرنے کا اعلان کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ تعلیم کو بند کرنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور حیرت انگیز اقدام کرتے ہوئے امریکی محکمہ تعلیم کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلان میں کہا کہ امریکی محکمہ تعلیم کو بند کررہے ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اسکولز کا تعلیمی معیار انتہائی گر چکا ہے، ہائی اسکولز کے طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں محکمہ تعلیم کے پاس بڑی عمارتیں ہیں مگرتعلیم نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: موجودہ حکومت پھر ماضی کی غلطیاں دہرا رہی ہے، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا انکشاف

انھوں نے کہا کہ اسکولز کے معاملات کو ریاستیں خود دیکھیں گی، محکمہ تعلیم بند کرنے کے اقدام پر ریاستی گورنرز خوش ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *