عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی کی ناکام حکومت کی طرح یہ حکومت بھی پرانی غلطیاں دہرا رہی ہے، حکومت میں صلاحیت نہیں مسائل کو حل کر سکے۔
تفصیلات کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب تک حکومت بلوچستان کے لوگوں کی محرومی دور نہیں کرے گی مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان معاملات کی تہہ تک نہیں جائیں گے یہ ٹھیک نہیں ہونگے، ماضی میں جو غلطی ہوئی اس کو دہرانا نہیں چاہئے، اپوزیشن جماعت کا مطالبہ تھا تو پیرول پر بانی پی ٹی کو لے جاتے۔