سینکڑوں غیر مجاز افراد کو بلیو پاسپورٹ جاری ہونے کا انکشاف، سینئر صحافی زاہد گشکوری حقائق سامنے لے آئے

گزشتہ 15 سال میں 35 ہزار سے زائد غیر ملکی لوگوں کو پاکستانی پاسپورٹس جاری کیئے گئے ہیں جن میں پاسپورٹ آفس، نادرا اور دیگر محکموں کے لوگ ملوث ہیں۔

اس حوالے سے سینئر صحافی زاہد گشکوری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے پاسپورٹ بھارتی، افغانی، ایرانی شہریوں کو مبینہ طور پر حاصل ہوئے ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ انہوں نے انکشاف کیا ہےکہ زرائع امیگریشن اینڈ پاسپورٹ آفس کے مطابق 350 بلیو پاسپورٹ غیر متعلقہ اور غیر مجاز لوگوں کو جاری کیئے گئے ہیں۔

 انکا کہنا تھا کہ ملک میں مجموعی طور پر 6 کروڑ سے زائد پاکستانیوں کو گرین پاسپورٹ جاری کیئے گئے ہیں جن میں 57000 لوگوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کیئے گئے ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ 1531 پاکستانیوں کے پاس اس وقت ریڈ پاسپورٹ ہیں، پاکستان کا ریڈ پاسپورٹ ایک ایسا سرکاری پاسپورٹ ہے جس پر آپ 100 سے زائد ملکوں کا وزٹ بناء ویزا کے کر سکتے ہیں۔

سینئر صحافی زاہد گشکوری کا کہنا تھا کہ ملک میں 25 کے قریب غیر متعلقہ اور غیر مجاز لوگوں کے پاس پاکستان کا جاری کردہ ریڈ پاسپورٹ موجود ہے۔اور اس کے علاوہ 54 ایسے ریڈ پاسپورٹ ہیں جن کی معیاد ختم ہو چکی ہے اور پھر بھی انہیں ریڈ پاسپورٹ جاری کیئے گئے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 12 ہزار افغان لوگوں نے پاکستان میں پاسپورٹ بنوائیں اور یہ وہ 12ہزار افغان نیشنل لوگ ہیں جنہوں نے پاکستانی پاسپورٹ پر گزشتہ 15 سالوں میں غیر ملکی ٹریول کیا ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ کچھ سال میں 12000 ایسے افغان لوگوں کی سعودی حکام بھی نشاندہی کر چکے ہیں جو پاکستان کے پاسپورٹ پر سعودئ عرب میں موجود ہیں۔

اسی طرح کچھ یورپی ممالک نے بھی ایسے افغان نیشنلز کی نشاندہی پاکستانی حکام سے کی ہے جو پاکستانی پاسپورٹ پر یورپی ممالک ٹریول کر چکے ہیں۔ صحافی زاہد گشکوری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریڈ پاسپورٹ صرف ان پاکستانی نیشنلز کو جاری ہوتا ہے جو بین الاقومی اداروں جیسے ورلڈ بیکم یو این، او آئی سی جیسے اداروں سے منسلک ہوتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ نادرا کے 150 سے زائد افسران کو غلط نادرا کارڈز جاری کرنے پر حالیہ برسوں میں نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ملک میں بلیو پاسپورٹ اعلی حکومتی عہدیداروں کو دیا جاتا ہے اور وہ بھی پرائم منسٹر کی اپروول سے دیا جاتا ہے ، تاہم یہاں پر ملی بھگت سے بیوروکریٹس کی فیمیلیز اور بچوں کو بلیو پاسپورٹ پرویلیج حاصل ہے۔

اس سب سے بظاہر یہ ہی لگتا ہے کہ یا تو پرائم منسٹر آفس کو غلط استعمال کیا گیا ہے یا پھر نادرا میں کرپٹ عوامل کی ملی بھگت سے یہ سب کچھ کیا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے ڈاکیومنٹس کے غلط استعمال پر 71000 پاکستانی گزشتہ تین سال میں دنیا کے مختلف ممالک سے ڈیپورٹ کیئے گئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *