حسن نواز کی 44 گیندوں پر سنچری، پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

حسن نواز کی 44 گیندوں پر سنچری، پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 205رزنر کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 16ویں اوور میں حاصل کیا ۔ حسن نواز نے 44 گیندوں پر سنچری بنائی ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن نواز کی 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز نے مضبوط اوپننگ پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ حارث کے 41 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد سلمان علی آغا نے حسن نواز کا ساتھ دینے آئے اور دونوں نے شاندار طریقے سے 16 اوورز میں 205 رنز کا بڑا ہدف حاصل کر لیا۔

اس سے قبل مہمان ٹیم کی جانب سے ٹاس جیت کو میزبان کیویز کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی، نیوزی لینڈ نے 205 رنز کا ہدف دیا جس میں مارک چمپن نے 15 چوکوں کی مدد سے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، عباس آفریدی نے 2،2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ڈیرل مچل نے 17 رنز بنائے جبکہ مائیکل بریسویل نے 31 رنز بنائے۔

دوسری طرف پاکستان ایک کمزور ٹیم ہے کیونکہ وہ اس فارمیٹ میں محمد رضوان اور بابر اعظم کے اور زخمی صائم ایوب کے بغیر ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے دو گیمز میں زبردست جیت درج کرنے کے بعد سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان سکواڈ:
قومی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث(وکٹ کیپر)، حسن نواز، محمد عرفان خان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ:
مائیکل بریسویل کپتان ، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ایش سودھی، مچ ہے، کائل جیمیسن، جیکب ڈفی اور بین سیئرز پر مشتمل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *