پنجاب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز سوم کے تحت منتخب ہونے والے کسانوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ کی جانب سے 6 مارچ 2026 کو کامیاب درخواست گزاروں کے لیے الاٹمنٹ لیٹر وصول کرنے اور اپنی واجب الادا رقم جمع کرانے کی حتمی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ تمام منتخب کسان مقررہ تاریخ سے قبل دونوں مراحل مکمل کریں۔
محکمہ زراعت نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک مطلوبہ رقم جمع نہ کرانے والے کسانوں کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی جائے گی۔ ایسی صورت میں موقع ویٹنگ لسٹ میں شامل کسانوں کو فراہم کیا جائے گا۔
مزید رہنمائی اور معاونت کے لیے کسان اپنے متعلقہ دفاتر ایگری کلچر ایکسٹینشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے رابطہ کر سکتے ہیں یا زرعی ہیلپ لائن-0800 17000 پر کال کر سکتے ہیں۔