امریکی فوج نے ایران کے خلاف نئے فضائی حملے شروع کر دیے ہیں، ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر امریکی افواج نے ایران کے خلاف مزید کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کی آزادی کو خطرے میں ڈالنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید محدود کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکہ کا ایران پر فضائی حملہ ، آبنائے ہرمز کے قریب اہداف کو نشانہ بنایا
سینٹ کام نے کہا کہ حملے بین الاقوامی اہمیت کی حامل آبی گزرگاہ میں آزادانہ سفر کرنے والے تجارتی جہازوں اور ان کے شہری عملے کے خلاف ایران کی حالیہ بلااشتعال کارروائیو ں کے جواب میں کیے گئے۔
At the direction of the Commander in Chief, U.S. Central Command forces have started conducting additional strikes against Iran to further degrade their ability to threaten freedom of navigation in the Strait of Hormuz. The United States is holding Iran accountable for recent…
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 8, 2026
دوسری جانب ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق بندر عباس، سرک، کونارک اور چابہار میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ چابہار میں دھماکوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جبکہ بوشہر صوبے کے قریب بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی ، امریکہ کا ایرانی جزیرے قشم پر حملہ، ایران نے میزائل داغ دئیے
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں ایران کو سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ رات ایران پر حملہ کیا ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید سخت کارروائیاں بھی کی جا سکتی ہیں۔

