پاکستان ریلویز نے کرایوں میں 20 فیصد کمی کر دی

پاکستان ریلویز نے کرایوں میں 20 فیصد کمی کر دی

پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کر دی ہے، یہ رعایت عید الفطر کے پہلے 3 دنوں میں تمام میل، ایکسپریس اور انٹرسٹی ٹرینوں کے سفرپر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا عیدالفطر پرریل کے کرایوں میں بڑے ریلیف کا اعلان،خصوصی ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی

پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کے پہلے 3 دنوں میں تمام میل، ایکسپریس اور انٹرسٹی ٹرینوں کے ٹکٹس پر 20 فیصد رعایت دی گئی ہے جو 3 دن تک برقرار رہے گی۔ تاہم پاکستان ریلویز نے واضح کیا ہے کہ محکمہ کی جانب سے یہ ڈسکاؤنٹ صرف عید کے مخصوص دنوں کے لیے دی جارہی ہے اس کے بعد ریل کے ٹکٹس کی سابقہ قیمتیں بحال کر دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے کا عید کے موقع پر کراچی سے تین عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق عیدالفطر کے پہلے 3 دن کی مدت کے دوران کی گئی ایڈوانس بکنگ پر بھی ہوگا، جس سے مسافروں کو مزید آسانی میسر آئے گی۔ تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس رعایت کا اطلاق عید کی خصوصی ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔

پاکستان ریلویز نے تمام بکنگ دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس رعایت پر سختی سے عمل درآمد کریں تاکہ عید کے تہوار کے دوران مسافر کرایوں میں کمی کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *