نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں رواں سال مزید اضافہ کر دیا۔
اتھارٹی کی جانب سے ٹول ٹیکس میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، یکم اپریل سے اضافہ نافذ العمل ہو گا۔
شاہراہوں پر موٹرکار سے 70 روپے، ویگن سے 150 روپے اور بس سے 250 روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔ 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 300 روپے اور بڑے ٹرکوں سے 550 روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔
ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 پر بھی ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے، اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 500 سے بڑھا کر 550 روپے ہو گیا ہے۔