لیسکو کا ملازمین کو بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان

لیسکو نے ملازمین کو بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور ریگولر افسران و ملازمین کو ایک تنخواہ اعزازیہ طور پر دی جائیگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے اور نیب میں زیر التوا کیسز پر بونس نہیں ملے گا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروا دی

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے عید الفطر 2025 کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 31 مارچ سے 2 اپریل 2025 تک ہوں گی، حکومت کی جانب سے عیدالفطر تعطیلات کے اعلان کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ملک بھر میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین اپنے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ عیدالفطر کا تہوار منا سکیں۔

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات31 مارچ سے 2 اپریل تک ہونگی۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *