ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات

ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، ادارہ شماریات

ملک میں سیمنٹ کی  قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق 20 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 4.34 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1322 روپے تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 20 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1382 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.12 فیصد زیادہ ہے۔

ٹیکس دہندگان کے لئے سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت  1375 روپے ، راولپنڈی میں اوسط قیمت 1333 روپے، گوجرانوالہ میں اوسط قیمت 1400 روپے اور سیالکوٹ میں اوسط قیمت 1370 روپے ریکارڈ کی گئی۔

 لاہور سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1450 روپے، فیصل آباد میں 1370 روپے، سرگودھا میں 1370 روپے، ملتان میں 1384 روپے، بہاولپور میں 1400 روپے، پشاورمیں 1360 روپے اور بنوں میں  1367 روپے رہی۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط  قیمت 1314 روپے، حیدر آباد میں 1340 روپے ، سکھر میں 1450 روپے ، لاڑکانہ میں 1400 روپے، کوئٹہ میں 1450 روپے اور خضدار میں  1337 روپے رہی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *