پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں پنجاب کے متعدد شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔ پیشنگوئی کے مطابق 25 سے 27 مارچ تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے شوال کے چاند کے حوالے سے پیشنگوئی کر دی

پہاڑی علاقوں خصوصاً مری اور گلیات میں بارش کے ساتھ ساتھ برفباری کی توقع ہے جبکہ شمالی پنجاب کے شہروں راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

وسطی پنجاب میں لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ جنوبی پنجاب میں ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ صوبے بھر میں انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کھلے آسمان تلے جانے سے پرہیز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں جبکہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24/7 فعال ہے جہاں ایمرجنسی صورت میں 1129 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور عوام کو تازہ معلومات فراہم کی جاتی رہیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *