پی ایس ایل 10 کے ترانے میں کون آواز کا جادو جگائے گا؟ پی سی بی نے گلوکار کا اعلان کر دیا۔
اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہورہاہے جو 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں جاری رہے گا۔
پی ایس ایل 10 کے آفیشل ترانے میں اس سال بھی معروف گلوکار علی ظفر آواز کا جادو جگائیں گے۔
پی ایس ایل کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سیزن 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا جاسکتاہے، البتہ پی ایس ایل کے ترانے کے نام کے حوالے سےکوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
View this post on Instagram