صوبہ بلوچستان کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر بڑیچ مارکیٹ میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے 3 افراد جاں بحق، پولیس جوانوں سمیت 21 افراد زخمی، زخمیوں کو فوری قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق جعمرات کو کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر بڑیچ مارکیٹ میں پیٹرولنگ پر معمور ایک پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ پولیس جوانوں سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے پولیس وین کو شدید نقصان پہنچا جب کہ اس کے قریب کھڑی ایک موٹر سائیکل کو آگ لگ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کا نشانہ پولیس وین تھی، حکومت بلوچستان نے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔