دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس اورنگزیب نے کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہ نے عدالت کو بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف 6 ایف آئی آرز ہیں تین کیسز میں فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ان کیسز میں 7 اے ٹی اے بھی لگا ہے جن میں فیصل جاوید عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔