دس گرام سونے کے نرخ میں 2041 روپے اضافہ ہوا جس سے دس گرام سونا 2 لاکھ 77 ہزار 246 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 27 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس سونا 3096 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز بھی سونے کے ریٹ میں 3200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
مارچ میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 22 ہزار 880 روپے جبکہ تین مہینوں میں سونے کے نرخ میں 50 ہزار 780 روپے کا اضافہ ہوا۔