ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق 27 مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1383 روپے رہی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.25 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1380 روپے رہی جبکہ جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت گزشتہ ہفتہ کے 1382روپے پرمستحکم رہی۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1375 روپے رہی، راولپنڈی میں 1333 روپے رہی، گوجرانوالہ 1400 روپے رہی، سیالکوٹ میں 1380 روپے رہی، لاہور میں 1450 روپے رہی، فیصل آباد 1370 روپے رہی، سرگودھامیں 1368 روپے رہی۔
،ملتان میں 1384 روپے، بہاولپور میں 1427 روپے، پشاور میں 1380 روپے اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1350 روپے ریکارڈکی گئی۔
کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1314 روپے رہی، حیدرآباد 1340 روپے، سکھر 1450روپے رہی، لاڑکانہ میں 1400 روپے، کوئٹہ میں 1450 روپے رہی۔