پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 18 مئی کو کھیلا جائے گا۔
ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز 3 اپریل سے ہو گا، ٹکٹ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فزیکل ٹکٹ ملک بھر میں 7 اپریل سے نجی کوریئر سینٹرز پر شائقین کے لئے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ کی قیمت 650 روپے ہیں جبکہ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ کی قیمت 1000 سے 8500 روپے تک رکھی گئی ہے۔