عید کے بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے، اہم شخصیات پارٹی چھوڑیں گی، فیاض الحسن چوہان

عید کے بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے، اہم شخصیات پارٹی چھوڑیں گی، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے بھی عیدالفطر کے بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاکس بننے کی پیشنگوئی کر دی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایک طرف عید کے بعد اپوزیشن تحریک چلانے کی کوشش کرے گی اور دوسری طرف ہر روز آپکو خبریں ملیں گی کہ پی ٹی آئی کی نمایاں شخصیات پی ٹی آئی چھوڑرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو منتخب اراکین ہوں گے وہ اپنا فارورڈ بلاک بنائیں گے اور جو غیر منتخب ہیں وہ پی ٹی آئی چھوڑ دیں گے۔

مزید پڑھیں: جو لوگ پارٹی یا لیڈر سے غداری کریں، عوام انہیں پسند نہیں کرتے، شیر افضل مروت

فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ عید الفطر کے بعدپی ٹی آئی کے وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فارورڈ بلاکس بننے جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکلا اربوں روپے ڈکار گئے ، پارٹی اراکین کی آپس میں چپکلش چل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان کا اپنا گروپ ہے، بشریٰ بی بی کا اپنا گروپ ہے۔سلمان اکرم راجہ ، شیر افضل مروت اور علی امین گنڈاپور کے اپنے مسائل ہیں۔ پارٹی میں مایوسی ہے، گزشتہ چار، پانچ ماہ میں پے درپے ناکامیاں ہوئیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری عمران خان کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *