پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

پاکستان نے3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین اک روزہ ون ڈے مہیچز کی سیریز کا پہلا میچ آج نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان نیپیئر میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔میزبان ٹیم کی 3 وکٹیں 50 رنز پر گر گئیں۔ول ینگ ایک، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پہلے ون میں پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید، محمد علی اور عثمان خان ڈیبیو کررہے ہیں۔

پاکستان ٹیم میں عبداللہ شفیق ، عثمان خان ، بابراعظم ، محمد رضوان ،سلمان علی آغا ، طیب طاہر ، محمد عرفان خان ، نسیم شاہ ، حارث رؤف، عاکف جاوید اور محمد علی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں1-4 سے شکست دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *