سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت محفوظ ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت محفوظ ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ مستونگ لک پاس کے قریب مبینہ خود کُش دھماکہ ہوا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق جائے دھماکہ کے نزدیک بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا جاری تھا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء، سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت محفوظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان گزشتہ رات سے بی این پی کی قیادت کیساتھ رابطے میں ہے۔

مستونگ : بی این پی کے دھرنے کے قریب  خودکش دھماکا

بی این پی مینگل کے ایک وفد کی گزشتہ رات بھی انتظامیہ سے ملاقات ہوئی جس کے بعد آج حکومتی وفد کا سردار اخترمینگل سے ملاقات پر اتفاق ہوا۔

ترجمان بلوچستان حکومت  نے کہا کہ حکومت واقعے کی مکمل چھان بین کررہی ہے، انکوائری کے نتائج سے عوام کو جلد آگاہ کیا جائے گا، دھرنے کے شرکاء بشمول سردار اختر مینگل، دیگر قیادت اور عوام کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل، بی این پی اور عوام سے گزارش ہے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور بات چیت سے صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *