محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے حوالے سے اہم پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے۔

ترجماں محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 16اور زیادہ سے زیادہ 29سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 26رہا۔ لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 154فیصد رہی

مزید پڑھیں: صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی پاکستانیوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کولٹی انڈیکس فیز ایٹ ڈی ایچ اے 161,ذکی فارمز 192،۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان 172،ہونڈا گیٹ وے 157،وی ٹی ایس 173،پولو گراونڈ 160اور ڈائمنڈ پینٹس 159ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *