نعیم بخاری کی عمران خان پر شدید تنقید، توہم پرست قرار دیدیا

سینئر وکیل نعیم بخاری نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نعیم بخاری نے کہا کہ میں اگر عمران خان کا مشیر ہوتا تو انہیں مشورہ دیتا کہ انہیں القادر ٹرسٹ کی زمین کو تو ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مردم شناس بھی نہیں، وہ فواد چوہدری کو کیسے منتخب کر سکتے ہیں اور بابراعوان مشیر کیسے ہوسکتے ہیں۔

نعیم بخاری نے مزید کہا کہ ریاست کا ملکیتی کوئی ہار آپ کیسے لے سکتے ہیں، کوئی بال پین یا پینسل بھی تحفہ ملے تو وہ بھی ریاست کی ملکیت ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان توہم پرست بھی ہوگئے تھے کہ آج کا دن اچھا نہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کب ممکن ؟ شبلی فراز نے بتادیا

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس عمران خان کی رہائی کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی موجودہ حالت، سوشل میڈیاٹیموں کے رویے اور پی ٹی آئی کی لیڈرشپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اس وقت انتشار ہے، اس حال میں عمران خان کی رہائی کا خواب دیکھنا محض ایک فریب ہے۔

editor

Related Articles