عید کا پہلا روز، اخترمینگل کاکوئٹہ کے باہر دھرنا جاری ، عوام کی عدم دلچسپی

عید کا پہلا روز،  اخترمینگل کاکوئٹہ کے باہر دھرنا جاری ، عوام کی عدم دلچسپی

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کا کوئٹہ کے باہر دھرنا عید کے پہلے روز بھی جاری ہ تاہم عوام کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے ۔

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کارکنوں سمیت دھرنے میں موجود ہیں اور تازہ ترین فضائی مناظر دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ دھرنا عوام نے مسترد کردیا ہے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھرنے میں 150 سے 300 بندہ شامل ہے ۔

خیال رہے کہ سردار اختر مینگل نے اپنے کارکنوں کے ساتھ لکپاس پر عید منانے کا فیصلہ کیا ہے ، قومی شاہراہوں کے علاوہ تمام لنک سڑکیں بھی بند ہیں، لکپاس ٹنل، کنڈ میسوری اور اغبرگ کے راستوں پر کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔

سردار اختر مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاریوں اور دھرنے پر پولیس کریک ڈاؤن کے خلاف وڈھ سے کوئٹہ تک ’لانگ مارچ‘ کا اعلان کیا تھا، تاہم کوئٹہ انتظامیہ نے بی این پی (ایم) کو اپنے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *