ضلعی انتظامیہ نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق کرفیو کل 2 اپریل 2025 کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ رہے گا۔ جنوبی وزیرستان کے کوڑ قلعہ، خرگئ، منزئی شاہراہ پر کرفیو نافذ کیا جائے گا جبکہ ڈبرہ بازار مکمل طور پر بند رہے گا۔
اس دوران مسافروں کو کوڑ قلعہ براستہ گومل وانا شاہراہ سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔ کرفیو کے دوران، کڑی وام اور جنڈولہ کے علاقوں میں تمام نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
انتظامیہ نے عوام کو متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت دی ہے۔ جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے مختلف مقامات پر بھی جزوی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
ان میں سروکئی جنڈولہ شاہراہ، رزمک سے مکین، سرارواغہ، کوٹ کئی جنڈولہ شاہراہ اور توروام سے انظرچینہ اور شکئی سے انظرچینہ شاہراہ شامل ہیں، جہاں نقل و حرکت معطل رہے گی۔