وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اعلان کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کل پاور سیکٹر کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیر اعظم اجلاس کے شرکاء سے اہم خطاب کریں گے، وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس کل دوپہر 2 بجےبوگا، اجلاس میں اہم وفاقی وزاء بھی شرکت کریں گے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو 4 سے 8 روپے فی یونٹ تک ریلیف ملنے کا امکان ہے، ٹیرف کا فرق کم کرنے سے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہو گی۔
آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے سے ٹیرف میں 4 روپے 73 پیسے کی کمی متوقع ہے، ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی عوام کو منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے ٹیرف کا فرق کم کرنے کی منظوری لی جا چکی ہے، 16 آئی پی پیز کو ٹیک ایند پے پر منتقل کرنے سے بھی بجلی سستی ہو گی۔
بیگاس کے 8 پاور پلانٹس کو مقامی کرنسی پر لانے سے ٹیرف میں فرق آئے گا، بجلی سستی کرنے کے لیے سرکاری پاور پلانٹس کا منافع بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکاری پاور پلانٹس کا منافع 19 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری پاور پلانٹس کو آئندہ ادائیگی ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں ہو گی۔
کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرنے سے بھی بجلی فی یونٹ ایک روپے سستی ہو گی، گردشی قرض ختم کرنے کے پلان سے بھی بجلی کی قیمتوں پر اثر پڑے گا، گردشی قرض کم کرنے کیلئے بینکوں سے فکسڈ ریٹ پر 1200ارب قرض لیا جائے گا۔
شرح سود ختم کرکے گردشی قرض 2381 ارب سے 300 ارب پر لایا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف بجلی کی قیمتوں میں متوقع ریلیف کا حتمی اعلان کریں گے۔