Skip to content
رواں سال بھارت میں معمول سے زیادہ گرمی پڑے گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
Home - دنیا - رواں سال بھارت میں معمول سے زیادہ گرمی پڑے گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
بھارتی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اس بار ملک میں معمول سے زیادہ گرمی پڑے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہِیٹ ویووز کی وجہ سے معمول کا کاروبار اور کاروبارِ زندگی دونوں کو گرم موسم کی وجہ سے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
پیش گوئی کے مطابق اس برس گرمیوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے بڑھ جائے گا۔
ہِیٹ ویووز بھی زیادہ ہوں گی اور طویل دورانیے میں ان کا درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ہوگا، گرمی کی وجہ سے انسان شدید سٹریس کا شکار بھی ہوں گے۔