ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.20 فیصد اضافہ ہو گیا، 15 اشیاء مہنگی، 10 سستی جبکہ 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار 0.20 فی صد رہی، حالیہ ہفتے کے دوران 15 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 85 روپے 81 پیسے فی کلو اضافہ دیکھنے میں آیا، آلو کی قیمت 2 روپے فی کلو، پیاز 3 روپے 18 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔
گڑ کی قیمت 2 روپے فی کلو، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی کلو، بڑے گوشت کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے فی کلو اور چھوٹے گوشت کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔
ٹماٹر، سگریٹ، چینی، جلانے کی لکڑی، کپڑا بھی مہنگا ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران لہسن کی قیمت میں 35 روپے 99 پیسے فی کلو ، انڈے 12 روپے 68 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔