موٹر ویز اور ہائی ویز کے لئے ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے تین ماہ کے اندر دوسری بار موٹرویز اور ہائی ویز کیلئے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔
یہ اضافہ 15 سے 50 فیصد تک کیا گیا ہے جو یکم اپریل سے نافذ العمل بھی ہو گیا ہے، اس سے قبل جنوری میں اضافہ کیا گیا تھا۔
کاروں کیلئے ٹول ٹیکس 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے ، وین اور جیپ کے لیے ٹول ٹیکس 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے جبکہ بسوں کے لیے ٹول ٹیکس 200 روپے سے بڑھا کر 250 روپے کر دیا گیا ہے ۔
دو اور تین ایکسل ٹرکوں کے لیے ٹول ٹیکس 250 روپے سے بڑھا کر 300 روپے ، آرٹی کیولیٹڈ ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 500 روپے سے بڑھا کر 550 روپے کر دیا گیا ہے۔
کسی کو بلوچستان کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈر کانفرنس
بڑی موٹرویز بشمول ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 پر بھی ٹول میں اضافہ کیا گیا ہے جس مطابق ایم1 اسلام آباد-پشاور موٹروے پر کاروں کے لیے ٹول ٹیکس 550 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ایم3 لاہور-عبدالحکیم موٹروے پر فیس 700 روپے سے بڑھا کر 800 روپے ہو گئی ہے۔ ایم 4 پنڈی بھٹیاں-فیصل آباد- ملتان موٹروے پر کاروں کے لیے ٹول ٹیکس میں سو روپے کا اضافہ ہوا ہے اب 950 روپے کی بجائے 1,050 روپے دینا پڑیں گے۔
ایم5 ملتان-سکھر موٹروے پر فیس 1,100 روپے سے بڑھا کر 1,200 روپے ہو گئی ہے۔ ایم14 ڈی آئی خان-ہکلہ موٹروے پر کاروں کے لیے ٹول ٹیکس میں پچاس روپے کا اضافہ ہونے سے ٹول 600 روپے سے بڑھ کر 650 روپے ہو گیا ہے۔
ای35 حسن ابدال-حویلیاں-مانسہرہ موٹروے پر کاروں کے لیے فیس میں پچاس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، بڑی تجارتی اور مسافر بردار گاڑیوں کے لیے نیا ٹول ٹیکس 850 روپے سے لے کر 5,750 روپے تک رکھا گیا ہے۔