متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ چھ جون بروز جمعہ کو ہو گی، پاکستان میں عید بارے بھی پیشگوئی کر دی گئی۔
امارات کے ماہرین فلکیات نے یہ پیش گوئی چاند کی متوقع رویت کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ذوالحج کا چاند 27 مئی 2025 کی شام کو نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح 28 مئی کو ذوالحج کا پہلا دن ہوگا۔
اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق چاند صبح اماراتی وقت کے مطابق 7 بج کر 2 منٹ پیدا ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دیکھا جا سکے گا۔