جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ’’پی ڈی ایم‘‘ سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، ہم نے ایک فیصلہ بھی اپوزیشن کےمشورے کے بغیر نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطا بق تونسہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتےہوئے سربراہ (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمان نےانکشاف کیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کاسیاسی اتحاد اب تک نہیں ٹوٹا ہے۔
اب تک میں ہی پی ڈی ایم کا سربراہ ہوں اور اپوزیشن میں ہوں جبکہ باقی جماعتیں حکومت میں ہیں۔ پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی ہم کررہے ہیں، ہم نے ایک فیصلہ بھی اپوزیشن جماعتوں سے مشورے کے بغیر نہیں کیا ۔
ہماری تجویز تھی کہ آئینی کورٹ قائم ہو جو سیاسی مقدمات کے فیصلے کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 77سالوں سے یہ بحث ختم نہیں ہورہی تھی کہ سود کو کیسے ختم کیا جائے ؟ قوم کے اندر سیاسی شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔
ہمارے الیکشن میں دھاندلی ہوتی ہے۔ ہماری پسماندگی کا غلط استعمال ہو رہا ہے، ہماری جنگ جبر و ظلم کےخلاف جاری ر ہے گی،انگریز کے وفادار ہمیں غلا م رکھنا چاہتے ہیں جبکہ ہمیں غلامی سے بغاوت ہے۔