خیبر پختونخوا حکومت نے کرپشن کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے : مرکزی رہنما مسلم لیگ( ن) اختیار ولی خان

خیبر پختونخوا حکومت نے کرپشن کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے : مرکزی رہنما مسلم لیگ( ن) اختیار ولی خان

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم  کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

پشاورسے میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومتیں ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومتیں ثابت ہوئی ہیں،موجودہ کے پی کے حکومت نے کرپشن کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ۔ علی امین گنڈا پوریہ بتائیں اب اینٹ انہیں ماری جائے یا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو؟۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور اسمبلی توڑیں اور استعفیٰ دیں، یہ حکومت نہیں چلا سکتے، اختیار ولی خان

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بیک ڈور ساشوں کے ذریعے حکومت میں آئی تھی،اڈیالہ جیل میں بند بانی پی ٹی آئی آج بھی اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ وہ کسی چور دروازے سے اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں اور اس کے لیے وہ منتیں و ترلے بھی کر ر ہا ہے ۔ اختیارولی خان نے کہا کہ پاک فوج کرپشن میں لتھڑی تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر اپنا دامن کبھی بھی داغدار نہیں کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے خیبر پختونخوا میں متضاد دھڑوں میں مفاہمت کی کوششیں تیز کر دیں

پی ٹی آئی اس وقت 8 حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے، بانی بھی پارٹی پر کنٹرول اپنا کھو چکے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے پورا پاکستان خوش جبکہ پی ٹی آئی والوں کو مرگی کے دورے کیوں پڑ رہے ہیں ؟ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کی قیادت میں ملک دن بدن ترقی کی سمت بڑھنا شروع ہو چکا ہے۔ اختیار ولی نے مزید کہا کہ اب ہر ماہ وزیراعظم قوم کو ایک سے بڑھ کر ایک نئی خوشخبری دیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *