مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے رہنما اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
وزیراعظم کے کو آرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا۔
اختیار ولی خان نے کہا کہ آج لمبے عرصے بعد علی امین گنڈاپور کو ٹیلی ویژن پر بولتے دیکھا ۔ صوبے میں روزانہ دہشتگردی کی وارداتیں ہورہی ہیںاور گنڈاپور سرکارکہیں دکھائی نہیں دے رہی۔
اختیار ولی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس نہ کوئی وژن ہے اور نہ ہی ان میں مشکل حالات سے نمٹنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق پر الزام تراشی کرکے گنڈاپور اپنی شرمندگی اور نالائقی کو چھپانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور حکومت نہیں چلا سکتےلہٰذا اسمبلی توڑیں اور استعفی دیدیں۔