اختر مینگل کے قافلے میں 200 سے زائد کسٹم چور گاڑیاں، محکمہ ایکسائز کا کوئٹہ میں داخل ہوتے ہی ضبط کرنے کا اعلان

اختر مینگل کے قافلے میں 200 سے زائد کسٹم چور گاڑیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوتے ہی کوئٹہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کوئٹہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ اخترمینگل کے قافلے میں 200 سے زائد کسٹم چور گاڑیاں موجود ہیں، کوئٹہ میں کسٹم چور گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہے، حدود میں داخل ہوتے ہی تمام گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: بی این پی رہنماؤں کا دھرنا، پولیس کی اخترمینگل کو آخری وارننگ جاری

اس سے قبل ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو گرفتار کر لیے جائیں گے، انتظامیہ نے صبح چھ بجے اختر مینگل کو انکی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر بارے آگاہ کردیا تھا، اختر مینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کیا، قومی شاہراہیں بند کرنےکی کی کال عوام کو تکلیف دینا ہے، تمام اضلاع کے انتظامیہ کو واضح ہدایات ہے کہ قومی شاہراہیں بند نہیں ہوں گی۔

بلوچستان کی صوبائی حکومت نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کو اپنے احتجاج کو کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم تک محدود کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے متنبہ کیا تھا کہ اگر پارٹی کے حامیوں نے صوبائی دارالحکومت کے ریڈ زون میں مارچ کیا تو قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور ریاست نے ہمیں مارنے کا منصوبہ بنایا ہے، لکپاس کا دھرنا جاری رہے گا، اس کے علاوہ پورے بلوچستان کے اضلاع میں دھرنے شروع کریں گے، دھرنے میں آنے والے کارکنوں کو جس مقام پر روکا جائے گا وہ وہیں دھرنا دے کر بیٹھ جائیں۔

ادھر بی این پی کے رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا کہ ہمیں چاروں طرف سے گھیر لیا گیا ہے، راستوں پر خندقیں کھودی گئی ہیں، بڑی بڑی گاڑیاں بھی سڑکوں پر کھڑی کرکے رکاوٹ ڈالی گئی ہے، بلوچستان کے عوام اور سیاستدانوں کو پر امن احتجاج کرنے کا بھی حق نہیں دیا جارہا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *